برلن\تیونس سٹی ۔۔۔القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظ کو جرمنی سے تیونس ڈی پورٹ کردیا گیا۔42 سالہ تیونسی باشندہ سمیع اے 1997 سے اپنے خاندان کیساتھ جرمنی میں رہائش پذیر تھاجسے عدالتی حکم کے باوجود واپس تیونس بھیج دیا گیا۔ہفتہ کو اس ضمن میں جرمن حکام کا کہنا تھا کہ سمیع سے 2006 میں تفتیش کی گئی تھی جس کے ایک سال بعد اس کی سیاسی پناہ کی درخواست بھی رد کردی گئی تھی لیکن عدالت نے اسے ملک بدر کرنے سے روک دیا تھا۔واضح رہے کہ سمیع نے عدالت میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ واپس بھیجنے پر اس پر تشدد ہوسکتا ہے۔