#اڈیالہ
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
نواز شریف او رمریم کو جیل بھیجنے کے بعد ٹویٹر پر ردعمل دینے والوں کا ”اژدہام“ ہے۔
ثاقب اعظم کا ٹویٹ ہے: 13جولائی کرپٹ اشرافیہ سے چھٹکارے کا دن ہے۔ ان شاءاللہ یہ نئے پاکستان کی ابتداءہے۔ ہمیں اسکے بعد خوشحالی نصیب ہوگی۔ اب ہر شخص ہی ان دونوں باپ بیٹی کو اڈیالہ پہنچانے کے بعد خوش ہے۔
فرح خان لکھتی ہیں : کرپشن کے خلاف جنگ میں یہ مقدمہ بارش کا پہلا قطرہے۔ امید ہے کہ شریفوں پر اولے برسنے کے بعد مزید پکڑے جائیں گے۔ جس نے بھی قومی دولت لوٹی ہے اسکے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے۔
مقصود خان لکھتے ہیں: نواز شریف بھاگتے رہے لیکن انکی قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ اب پکڑلئے گئے۔
انعم عمران کہتی ہیں: قوم چاہتی ہے کہ نواز اینڈ فیملی کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔
اعظم ٹویٹ کرتے ہیں: جب ایک عشرہ قبل عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا تو اسکے بچے رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے تھے لیکن جب کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا تو اسکا بیٹا جنید صفدر باہر نہ نکلا کیونکہ اسکا باپ ایک بوجھ ہے اور اسکی خاندان میں کوئی وقعت بھی نہیں۔
عامر شہزاد کہتے ہیں: کرپشن کی وبا پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے۔
خرم عباسی کہتے ہیں: نواسے نے لندن میں کسی کو گھونسا مارا تو پکڑا گیا۔ چچا نے لاہور میں دن دہاڑے 14افراد کو قتل کروا دیا اور اب الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہ وہ جمہوریت ہے جسکی انہیں چاہت ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭