کترینہ نے 35 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں۔ ماڈلنگ کے شعبے سے اپنے فنی کرئیر کاآغاز کرنےوالی کترینہ نے سال 2003 میں فلم بوم سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ ابتدائی سال کترینہ کو فلاپ فلموں کا بھی سامنا رہا تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ اکشے کمار کےساتھ فلم سنگھ از کنگ' سے شہرت ملنے کے بعد کترینہ کو بہترین اداکاراﺅں میں شمار کیاجانے لگاپھر بالی وڈخانز کےساتھ فلمیں کرنے کے بعد کترینہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔انہوں نے کئی آئٹم گیت پیش کرکے نام کمایا۔