Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقیب اللہ قتل کیس: وکیلِ مدعی کے بائیکاٹ کے باوجود سماعت

کراچی:  نقیب اللہ قتل کیس میں مدعی کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے کے دوران اسلحہ برآمدگی کیس میں راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ اس موقع پر مدعی کے وکیل صلاح الدین پنہور نے عدالتی کارروائی روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ ہائیکورٹ میں یہ مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کی ہے ، ہم اس عدالت پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ آپ اس کیس میں کارروائی نہ کریں اور مزید سماعت روکی جائے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مدعی کے وکیل کی استدعا مسترد کردی جس پر مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔ عدالت نے مدعی کے وکیل کی غیر موجودگی میں ہی کیس کی سماعت دوبارہ شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر سے مسافر ڈپریشن کا شکار

شیئر: