Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھٹو کے نام پر سندھ کو لوٹا گیا ،عمران خان

جیکب آباد... تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ آصف زرداری اڈیالہ جیل میں نوازشریف آپ کا انتظارکررہاہے۔ اب شہبازشریف بھی جیل جائے گا۔بھٹو کے نام پر سندھ کے لوگوں کو 10سال تک لوٹا گیا۔زرداری اوراس کے حواریوں کو جی ڈی اے کے ساتھ مل کر شکست دیں گے۔پی پی نے 10سالوں سے کچھ نہیں کیا تواب کیاکریں گے۔ضمیر کے مطابق ظالموں کے خلاف ووٹ دیں اور25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں ۔جیکب آبادمیں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جب پی پی کے لوگ آپ سے ووٹ مانگنے آئیں توان سے پوچھیں کہ آپ نے 10 سال سے کیا کیا ۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اندرون سندھ کے لوگ 75فیصد غربت کی لکیر سے نیچے آئے ہیں۔،روٹی کپڑا اورمکان کانعرہ لگانے والوںنے عوام کو غربت ،لوٹ مار کے سواکچھ نہیںدیا تھرمیں تو 87فیصدر لوگ غربت کی لکیر کے نیچے ہیں ۔بھٹوزندہ ہے پرسندھ کے لوگ مررہے ہیں۔سندھ کا بڑا مسئلہ کرپشن اور چوری ہے۔ آپ کا پیسہ چوری ہورہاہے ہم اقتدارمیںآئے تو آپ کا پیسہ آپ پر لگائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ زرداری ،فریال اوراس کے وزیر سارا پیسہ باہر لے کر جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نائیجریامیں18فیصد جبکہ سندھ میں 40فیصد کمزورہیں ۔45فیصدبچے ذہنی اورجسمانی کمزوری کاشکارہیں۔ذوالفقار بھٹو کے نام پر حکومت کرنے والوں نے اپنے ہی صوبے کے لوگوں کو ووٹ لے کر لوٹا ۔انہوںنے کہاکہ آپ نے سات دنوں میں فیصلہ کرناہے کہ ان لوگوں کی مزید پانچ سال غلامی کرنی ہے یا دس سالوں کا ان سے حساب لیناہے۔انہوںنے کہاکہ یہ لوگ پولیس کو استعمال کرکے لوگوں پر جھوٹے کیس داخل کرتے ہیں۔ ان لوگوں نے غنڈے پالے ہوئے ہیں۔ ان کے ذریعے لوگوں کو ڈراتے اورقتل کراتے ہیں ۔آئی جی سندھ نے سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کو رپورٹ کیاہے کہ 12ہزار پولیس اہلکار جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جب پولیس لوگوں کو تنگ کرے گی تو عام آدمی کہاں جائے گا ۔مجرموں کو پولیس میں بھرتی کیاگیاہے وہ عوام کی کیا حفاظت کریں گے۔اانہوںنے کہاکہ زرداری کے اتنے پیسے باہربھیجے ہیں کہ وہ رکھ کربھول گیا۔ گنتی تک نہیں آتی۔ اب بلاول جیسے بچے کو آگے کیاہے ۔جسے پاکستان توکیا سندھ کاپتہ نہیں وہ کیاکرے گا۔انہوںنے کہاکہ 55 ضمیر کے مطابق ظالموں کے خلاف ووٹ دیں اوربلے پر مہر لگائےں۔25جولائی کو زرداری پارٹی کو شکست ہوگی نیادورآئے گا ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کے ساتھ جیل میں منشیات فروش سے بھی زیادہ برا سلوک؟
 

شیئر: