Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک کو مزید انتظار کرنا ہوگا

 
بولاوائیو:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شعیب ملک کو 7000ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے مزید انتظار کرنا پٹے گا ۔ شعیب ملک کو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے صرف3رنز کی ضرورت تھی لیکن گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف انہیں بیٹنگ کا موقع ہی نہیں ملا جبکہ دوسرے ون ڈے میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ اب اگلے ون ڈے میچ میں وہ یہ کارنامہ انجام دے کر پاکستان کے آٹھویں بیٹسمین بن جائیں گے جنہیں ون ڈے کرکٹ میں 7ہزار یا زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔زمبابوے کی ٹیم دوسرے اور تیسرے ون میچ کے دوران پہلے کھیلتے ہوئے اتنے رنز نہیں بنا سکی کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو ان کے حصول کے لئے مشکل کا سامنا ہوتاجبکہ اس کے بولرم بھی کچھ نہ کرسکے اور یہ دونوں میچ پاکستان نے9وکٹوں سے جیت لئے ۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنھوں نے 11701 رنز بنائے، وہ ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ اعزاز سابق کپتان یونس خان کو حاصل ہے ۔ محمد یوسف 9554 رنز کے ساتھ دوسرے، سعید انور 8824رنز کے ساتھ تیسرے، شاہد آفریدی 8027 کے ساتھ چوتھے، جاوید میانداد 7381 کے ساتھ پانچویں، یونس خان 7249 رنز بنا کر چھٹے اور سلیم ملک 7170 رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پرہیں۔

شیئر: