Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام جج بن کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں‘ چوہدری نثار

ٹیکسلا: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میرے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں اور خوف کی وجہ سے انہوں نے عمران خان کو حلقے میں انتخابی مہم کے لیے طلب کیا ہے۔ ٹیکسلا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس حلقے سے منتخب نہیں تھا مگر میں نے ٹیکسلا کو نہ صرف تحصیل کا درجہ دلوایا بلکہ سوئی گیس اور سڑکیں بھی فراہم کیں۔ چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ووٹر نہیں بلکہ جج بن کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں۔ الیکشن نعروں اور تقریروں سے نہیں خدمت کی بنیاد پر لڑا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بلے اور بلی کے خلاف جیپ کو ووٹ دیں۔
 

شیئر: