Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک اور بچہ بلیو وہیل کا شکار

ریاض ...المجمعہ کمشنری کی تحصیل ام سدرہ کاایک بچہ” بلیو وہیل “ کا شکار ہوگیا۔ مقامی شہری نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں واضح کیا کہ وہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا کہ اسکا13سالہ بچہ گھر کی سیڑھیوں پر گلے میں پھندا ڈال کر لٹکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ 13سالہ بچہ اپنے چچا کے یہاں رات گزار رہا تھا۔ اسکے بعد وہ اپنے ماں باپ کے یہاں گیا۔ بلیو وہیل گیم کھیلتا رہا۔ اس کی ماں ریاض سے آئی تھی۔ گھر والوں نے کوئی انہونی بات محسوس نہیں کی۔ اچانک رات کے ایک بجے بچے کو گلے میں پھندا ڈالے ہوئے دیکھا گیا۔ بچے کی میت المجمعہ جنرل اسپتال پہنچا دی گئی۔ حقائق جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی۔

بلیو وہیل اور دیگر خطرناک گیمز سے بچوں کو کس طرح محفوظ رکھا جاسکتا ہے، رائے دیں

 
 

شیئر: