مسلم لیگ نون کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے #ووٹ شیر کا کیونکہ ٹرینڈ لانچ کیا گیا۔ چند ٹویٹس ملاحظہ کریں۔
فروا چیمہ نے ٹویٹ کیا : کئی دہائیوں بعد ہمیں ایسا لیڈر ملا ہے جو غیر جمہوری طاقتوں کے خلاف کھڑا ہے۔نچانے والوں کے حکم پر کٹھ پتلی کی طرح ناچنا تو بہت آسان ہے لیکن خلائی مخلوق کے خلاف کھڑے ہونے کے لئے بہت ہمت چاہیے۔
حسنین نے کہا کہ میرا ووٹ شیر کیلئے کیوں کہ شیر نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی ہے۔
جنید صفدر نے ٹویٹ کیا : ووٹ شیر کا کیونکہ نوازشریف سول سپریمیسی پر یقین رکھتے ہیں۔
عبدالرحمن نے ٹویٹ کیا : ترس آتا ہے پاکستان تحریک انصاف پر، بیچاروں کو فیک چیزیں بنانی پڑ رہی ہیں۔ نواز شریف جیل میں ہے اور اب اسے مزید گالیاں دینے کا کوئی مقصد نہیں رہا، زرداری کے ساتھ اتحاد ہے، متحدہ مجلس عمل کے کیخلاف کچھ مل نہیں رہا۔ خود پانچ سال کچھ کیا نہیں۔
علی عمران نے کہا : مسلم لیگ نون کی حکومت نے پڑھے لکھے طالبعلموں کے لیے لیپ ٹاپ سکیم اور اسکالرشپ جاری کیں۔
سیدہ ماہین شاہ نے ٹویٹ کیا : نون لیگ واحد جماعت ہے جس نے 70 سال میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ہے۔
سید انعم شاہ نے کہا : ووٹ شیر کا کیونکہ صرف صرف مسلم لیگ نون ہی پاکستان کو بہتر بنا سکتی ہے اور انہوں نے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے۔
عظیم اکرام کا کہنا ہے : ووٹ شیر کا کیونکہ شیر تمام کرپٹ جرنیلوں کے خلاف ہے