Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک

  کوئٹہ ...بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسڑ مائنڈ اور بلوچستان میں داعش کا سربراہ مفتی ہدایت اللہ 2ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔مفتی ہدایت اللہ کے خلاف کارروائی قلات کے پہاڑی علاقے میں کی گئی۔ ہدایت اللہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا۔دریں اثناءخود کش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخمو ںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد150 ہوگئی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں سراج رئیسانی بھی شہید ہوئے تھے۔ سول اسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق خود کش حملے میں زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: مستونگ خود کش دھماکہ، حملہ آور کی شناخت

شیئر: