منشیات کی اسمگلنگ سے مصری خاتون بری
ریاض..... سعودی عدالت نے مصر کی بزرگ خاتون ’سعدیہ‘ کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں باعزت بری کرتے ہوئے خاتون کو عمرے کی ادائیگی کا موقع فراہم کرکے واپس مصر بھجوانے کے انتظامات کی ہدایت کردی۔ عدالتی حکم کی تعمیل میں75سالہ خاتون کو نہ صرف یہ کہ مصر واپس بھیج دیا گیا بلکہ خاتون کو امسال حج کرانے کی بھی پیشکش کی گئی ہے جس کے اخراجات سعودی حکومت ادا کرےگی۔ گرفتاری کے بعد مصر کی حکومت نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ پڑوسی نے خاتون کی عمرے کی خواہش کے مدنظر تمام اخراجات ا±ٹھانے کا وعدہ کیا اور تمام انتظامات کی تکمیل کے بعد ایئرپورٹ پہنچا کر انہیں ایک تھیلا دیا جسے کسی شخص کو جدہ ایئرپورٹ پر وصول کرنا تھا۔واضح رہے کہ مصر کی ضعیف خاتون 4 ماہ قبل جدہ ایئرپورٹ پہنچی تھی جہاں ان کے سامان میں موجود تھیلے سے نشہ آور ممنوعہ دوا ’ٹراما ڈول‘ کی 75 ہزار گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔