Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد ناممکن ہے‘ عمران خان

اسلام آبا: چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صرت حال کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران اور مشکلات کا سامنا ہے اس کےلئے طاقت حکومت چاہیے جو بڑے فیصلے کر سکے۔ مخلوط حکومت کمزور ہوتی ہے۔ غیر ملکی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سزی کے لئے وہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بالکل اتحاد نہیں کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان دونوں جماعتوں کے رہنما کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ مل کر اصلاحات کا کام نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن لوگوں کے ساتھ مل کر بدعنوانی کے خلاف مہم چل سکتی ہے اور نہ ہی اداروں کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 2018ءکے انتخابات سے قبل وہی جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں۔ گزشتہ الیکشن میں نگراں حکومت، الیکشن کمیشن اور اس وقت کے چیف جسٹس ان لوگوں کے ساتھ ملے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے امپائر کی مدد سے میچ کھیلا تھا لیکن اس بار انہیں ہار کا خوف ہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ اب امپائر ان کے اپنے نہیں۔
 
 

شیئر: