Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

مکہ مکرمہ .... مکہ جدہ شاہراہ پر روڈ سیکیورٹی گشتی دستے نے قات کی 40گانٹھوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ سیکیورٹی اہلکار نے واضح کیا کہ ایک گاڑی کو شبہ پر رکنے کا حکم دیاگیا تھا۔ مقامی شہری سنی ان سنی کرکے آگے بڑھ گیا۔ گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے قات کی 40گانٹھیں برآمد ہوئیں۔ یہ گانٹھیں وہ جدہ لیجارہا تھا۔
 

شیئر: