غازی آباد ۔۔۔۔گریٹر نوئیڈا کے بعد آج غازی آباد کے مسوری تھانہ علاقہ کی آکاش نگر کالونی میں 4منزلہ عمارت زمین دوز ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ، فائر بریگیڈ اور امداد ور راحت رسانی کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ اطلاع کے مطابق عمارت میں کام کرنے والے 13مزدور پھنس گئے تھے جن میں سے5افراد کو زخمی حالت میں باہرنکال کر فورا ً اسپتال پہنچایا گیاجن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ دیگر 8افرادکے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ عمارت محکمہ شہری ترقیات کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی تھی اس میں فنشنگ کا کام جاری تھی۔ سرکاری عہدیدار عمارت کے مالک اور بلڈر کیخلاف رپورٹ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔واضح ہوکہ گریٹرنوئیڈا میں گزشتہ دنوں 2عمارتیں منہدم ہونے سے 9افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد حکومت نے گریٹر نوئیڈا کے ترقیاتی منصوبے کے چیف جنرل منیجروی پی سنگھ اور معاون جنرل منیجراختر عباس زیدی کو فوراًعہدے سے معطل کردیا جبکہ خصوصی منصوبہ افسر وبھا چہل کا تبادلہ کردیا گیا ۔ گوتم نگر کے ضلع افسر برج نارائن سنگھ کو واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری سپرد کی گئی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -گجرات: کتے نے شیروں سے انسان کی جان بچائی