سیلینا گومز نے 26 بہاریں دیکھ لیں
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
مشہورامریکی اداکارہ و پاپ گلوکارہ سیلینا گومز نے 26 بہاریں دیکھ لیں۔ وہ مداحوں سے پیغامات وصول کررہی ہیں۔گلوکاری و اداکاری فن کے شعبوں میں نام پیدا کرنےوالی سیلینا گومز نے 2002 میں ایک ٹی وی سیریز سے اداکاری کا آغاز کیا جبکہ بطور گلوکارہ 2008 میں اپنی پہلی البم سے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا ۔وہ آج ایک بہترین اداکارہ اور کامیاب گلوکارہ مانی جاتی ہیں۔