ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلان کیا ہے کہ وہ حج 1439ھ کے انتظامات میں شریک ہوگی۔ موسمی ویزوں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کیلئے مکہ مکرمہ ، مشاعر مقدسہ ، ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر چھاپے مارے گی۔ ترجمان خالد ابالخیل نے کہا کہ ان دنوں موسمی ورکنگ ویزے حاصل کرنے والے تمام ادارو ں کی فہرست حاصل کر لی گئی۔