Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 20 کا اجلاس، نئی کابینہ تشکیل

محمد عرفان شفیق۔ کویت 
 
کویت:گزشتہ دنوں ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 20 کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سال 2018-2019 کے لیے نئی کابینہ تشکیل دی گئی جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر خرم سلمان کریں گے۔ حالیہ تشکیل شدہ ٹیم کیلئے کیلئے سابق ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محمد مخلوف کی کارکردگی قابل ستائش اور ایک عملی نمونہ ہے جس میں اوپن ہاؤسز تقریری مقابلے اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد نہایت اہم ہیں۔نئی کمیٹی کی ٹریننگ کا انعقاد کویت میں 22 جون کو محمد مخلوف کی سربراہی میں منعقد ہوا تھاجس میں مختلف تعلیمی پروگرام، ٹیم ورک اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک اہم مسیج ایک ٹرینر کی طرف سے دیا گیا کہ نہ صرف سیکھنے کو اہمیت دی جائے بلکہ سیکھ کر دوسروں تک پہنچانے کے رجحان کو بڑھایا جائے۔
کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جسکا ہیڈ کوارٹر امریکہ کے شہر کولاراڈو میں واقع ہے۔ تنظیم دنیا بھر میں قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور کمیونیکیشن میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے۔
ڈسٹرکٹ 20 کویت اور بحرین کے تقریبا ً 129 تعلیمی کلبوں پر مشتمل ہے جس میں کم و بیش 2500 افراد ، 7 ڈویژن اور 30 ایریا شامل ہیں۔ تمام کلب اپنے مخصوص کردہ مقامات پر مخصوص اوقات میں اجتماعات منعقد کرتے ہیں، جس میں ممبران کے علاوہ دیگر افراد بھی مہمان کی حیثیت سے شرکت کرکے مستفید ہو سکتے ہیں۔ یہ کلب انگلش، عربی، اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں بھی کام کر رہے ہیں۔ کسی بھی کلب کی کارکردگی اور معیار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے لہذا ڈسٹرکٹ 20 میں یہ ذمہ داری وفا سلمان اور محمد سلیم احسن طریقے سے نبھائیں گے جبکہ عبداللہ بو حمید عربی زبان کے لیے بھر پور معاونت کر رہے ہیں۔ نئی کابینہ میں نسیمہ خان علاقات عامہ کی انچارج ہیں جبکہ ونکاٹا راما کو فنڈز کو مینیج کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میری شیرون ایڈمنسٹریشن کی ہیڈ جبکہ انیل مینون لاجسٹکس کے انچارج ہونگے۔
ہر وقت باخبر رہنے کے لئے اردو نیوز نوٹیفیکیشن سروس جوائن کریں
ٹوسٹ ماسٹرز ، دراصل زندگی کا ایک حسین تجربہ ہے جس میں ممبران ہر اجلاس میں بھر پور استفادہ حاصل کرتے ہیں اور ٹوسٹ ماسٹرز کی ہر تقریر انسان میں خود اعتمادی بڑھانے کا ذریعہ بنتی ہے جس کی بنا پر مقرر اپنے اندر کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھاتا ہے۔ ٹوسٹ ماسٹرز میں ہر ممبر کا سفر ایک تقریر سے شروع ہوتا ہے جس میں شرکا سے سیکھنے کے بہترین مواقع پائے جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ 20 اپنے آنے والے تمام ممبران کوخوش آمدید کہتا ہے۔ 
مزید تفصیلات کے لیے ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 20 کی علاقات عامہ کی سربراہ نسیمہ خان سے 65567460 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 
مزید خبروں کے لئے اردو نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

شیئر: