4سعودی خواتین جی بی آئی پروگرام میں شامل
ریاض..... 4 سعودی خواتین جی بی آئی پروگرام میںشامل ہو گئیں۔ امسال بین الاقوامی سائیکلوں کے یورپی پروگرام سے 4سعودی خواتین نے بھی فائدہ اٹھایا اس کا مقصد کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرنا او رفلاحی امور کیلئے سرمایہ جمع کرنا ہے۔ سالانہ انٹرنیشنل میراتھن ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے دینا الناصر ، عنود الجرید، فاطمہ اور یاسا البلوشی نے واضح کیا کہ انہوں نے سویڈن سے ڈنمارک ہوتے ہوئے شمالی جرمنی کی ہیمبرگ بندرگاہ تک کا سفر اپنی سائیکلوں سے طے کیا۔ سیکڑوں کلو میٹر کا یہ فاصلہ سائیکلوں سے طے کر کے اچھا لگا۔ سعودی ٹیم کی سربراہ فاطمہ نے بتایا کہ وہ سائیکلوں کی سعودی آرگنائزیشن میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ آرگنائزیشن الخبر کے ساحل پر ہفتے میں 2بار خواتین کے درمیان سائیکل ریس کا اہتمام کرتی ہے۔ سعودی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ جی بی آئی میں شرکت سے فائدہ اٹھا کر سائیکل پر سواری کی ورزش کی اہمیت بھی اجاگر کر رہی ہیں۔