5967سعودی ڈاکٹر بے روزگار
جدہ.... سعودی ہیلتھ اسپیشلائزیشن کونسل نے واضح کیا ہے کہ روزگار کے متلاشی سعودی ڈاکٹروں کی تعداد 5967تک پہنچ گئی۔ یہ سعودی ڈاکٹر فی الوقت بے روزگار ہیں۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین محمود الاحول نے الوطن اخبار کو بتایا کہ مملکت میں میڈیسن کی 50فیصد فیکلٹیاں نئی ہیں۔ ان میں سے کئی ایسی ہیں جن سے اب تک ایک بھی بیچ فارغ نہیں ہوا۔ آئندہ 5برسوں کے دوران میڈیکل کالجوں سے فارغ ہونے والوں کی متوقع تعداد بتاتے ہوئے واضح کیاگیا کہ 2018ءمیں 3210، 2019ءمیں 3513، 2020ءمیں 4042، 2021ءمیں 4803اور 2022ء میں 4868 طلباءفارغ ہونگے۔