بلاول کے وزیراعظم بننے میں ابھی وقت ہے، صنم بھٹو
کراچی... پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی اور بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔ووٹ ڈالنے کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے بہت خوش ہوں ۔ایک سوال پر انہو ںنے کہاکہ بلاول کے وزیراعظم بننے میں ابھی بہت وقت ہے۔ انہوں نے انتخابات میں کسی دھاندلی کو بھی خارج از امکان قرار دیا ۔ دریں اثناءبے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصویر بھی شیئر کیں ۔بختاور نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آصفہ بھٹو کے ساتھ ووٹ ڈال دیا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگلی باری پھر زرداری ۔