Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اظہر علی کی کاونٹی کیریئر میں سنچری

 
لندن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنر اظہر علی نے انگلش کاونٹی کرکٹ چیمپیئن شپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں سمرسیٹ کی جانب سے سنچری بنا کر اپنے انتخاب کو درست ثابت کر دکھایا۔ ورسسٹر میں اظہر علی نے ورسسٹر شائر کے خلاف ڈویژن ون کے میچ میں سنچری بناکر اپنے پہلے کاونٹی میچ کو یادگار بنا دیا۔ اظہر علی کو پہلی بار کاونٹی کھیلنے کا موقع ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کوششوں سے ملا۔ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا اظہر علی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکام رہے تھے لیکن کاونٹی میچ میں اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کی۔ انہوں نے ایک چھکے اور11 چوکوں کی مدد سے 125 رنز کی اننگز کھیلی۔ اظہر علی نے پہلی اننگز میں 5چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے تھے۔اس میچ میں وورسٹر شائر کو کامیابی کیلئے ابھی مزید 422 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی8 وکٹیں باقی ہیں ۔ اظہر علی ریورس سویپ کھیلتے ہوئے معین علی کی گیند پر ملٹن کے ہاتھوں کیچ ہوئے ۔اظہر علی کی ٹیم نے دوسری اننگز 9 وکٹوں پر362 رنز بنا کراننگز ڈیکلیئر کی۔ 443 کا ہدف پانے والی حریف سائیڈ نے تیسرے دن کے اختتام پر 50رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ چاہتی تھی کہ اظہر علی کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سیریز سے قبل اچھی پریکٹس مل سکے جو انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران بھی ان کے کام آئے۔ اسی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اظہر علی کے کاونٹی کلب سے معاہدے میں ذاتی دلچسپی لی تھی۔

شیئر: