Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان بھی کر دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ہند نژاد اعجاز پٹیل نے نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی پر خود کو قومی ٹیم میں شمولیت کا حقدار ثابت کیا ۔ وہ گزشتہ سیزن کے دوران بہترین بولر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ انہوں نے9میچوں میں48وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔مچل سینٹنر کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے اعجاز پٹیل کو ٹیسٹ کیپ ملنے کے واضح امکانات ہیں۔کیوی سلیکٹر گیون لارسن کا کہنا تھا کہ اعجاز نے خود کو اس شمولیت کا حقدار ثابت کیا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ وہ سیریز میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ ہمارے پاس ایش سوڈھی اور ناتھن ایسٹل کی صورت میں دیگر2اسپنرز بھی موجود ہیں یوں اماراتی وکٹوں پر پاکستان سے مقابلہ مشکل نہیں ہوگا۔ بی جے واٹلنگ کے ساتھ بلنڈل بھی متبادل وکٹ کیپر کے طور پر15رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔واٹلنگ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں انہوں نے اپنا آخری ون ڈے دسمبر2016میں کھیلا تھا۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں فی الوقت 13-13کھلاڑی شامل ہیں اور ان میں مزید2-2کھلاڑیوں کا اضافہ اے ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ سیریز کے دوران 3ٹیسٹ،5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان ابھی نہیں ہوا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم اکتوبر کے وسط میں متحدہ عرب امارات پہنچ جائے گی۔

شیئر: