Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاردک پٹیل سمیت 3افراد کو سزا

مہسانہ۔۔۔۔گجرات کے ضلع مہسانہ کے وس نگر کی عدالت نے پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے رہنما ہاردک پٹیل ، سردار پٹیل گروپ کے صدر لال جی پٹیل اور ایک دیگرشخص کوسزا سنادی۔انہیں 3برس قبل ریزرویشن کی حمایت میں ریلی کے دوران اس وقت کے بی جے پی رکن اسمبلی رشی کیش پٹیل کے دفتر میں ہونیوالے توڑپھوڑکے واقعہ پر عدالت نے2،2برس جیل کی سزا سنائی گئی ۔23جولائی 2015ء کو ہونیوالے اس واقعہ میں مجموعی طور پر 17افرادمیں سے 14کو عدالت نے بری کردیا تھا۔ عدالت نے تینوں کو فی کس 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس رقم میں سے 10ہزار روپے شکایت کنند ہ اور ایک نیوز چینل کے کیمرے مین سریش نول کو دینے کا حکم صادرکیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -اب رشوت دینے والے کی خیر نہیں

شیئر: