لائیپوما کے قدرتی علاج
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
اگر آپ اپنی جلد کے نیچے بمپ محسوس کر رہے ہیں تو یہ لائپوما کی صورتحال ہو سکتا ہے ۔ لائپوما فیٹی ٹشوز کی جلد اور مسلز کے درمیان گٹھلی نما ہئیت کو کہتے ہیں ۔ ان میں عام طور پر تکلیف یا درد کا احساس نہیں ہوتا ۔ اگرچہ لائپوما کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں تاہم ایکسپرٹ خیال کرتے ہیں کہ یہ فزیکل ٹراما یا جینیاتی وجوہات کے باعث ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر لائپوما کو ختم کرنے کے لیے عام طور پر سرجری یار اسٹیرائڈ انجیکشنز کا مشورہ دیتے ہیں تاہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے قدرتی حل بھی موجود ہیں جو سستے اور آسان ہونے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے خوف و خطرے سے بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔
سیب کا سرکہ لائیپوما کے خلاف موثر علاج ہے . یہ جسم کے پی ایچ لیول کو بیلنس کر فیٹی مسلز کے باعث بننے والے لمپس کو آہستہ آہستہ سائز میں کم کر دیتا ہے اور جسم سے مختلف نامیاتی مادوں کے اخراج کے مدد دیتا ہے . سیب کے سرکے کے علاوہ قدرت نے ہلدی میں بھی اس مرض کے علاج کی خصوصیات رکھی ہیں . ہلدی میں موجود سرکیومن اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث لمپ کو سکیڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے . اسکے علاوہ کیسٹر آئل ، لہسن ، سرخ مرچ پاؤڈر اور ادرک کا استعمال اور غذا میں چکنائی کی مقدار میں کمی بھی لائیپوما سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں .