Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’الحلال‘‘ کا سرٹیفکیٹ کون دیگا

مکہ مکرمہ۔۔۔۔رابطہ عالم اسلامی نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ’’الحلال ‘‘کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مجاز واحد ادارہ صرف اور صرف رابطہ عالم اسلامی ہی ہے۔ ایوان شاہی نے رابطہ عالم اسلامی کو اس بات کا اختیار دے رکھا ہے کہ وہ حلال اشیاء کی مارکیٹنگ اور تیاری کے سلسلے میں شرعی ضوابط کی تکمیل کا ثبوت حاصل کرے ۔اس شعبے میں کام کرنیوالی مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ تعاون کریگا۔ رابطہ عالم اسلامی نے مزید کہا کہ وہ الحلال کے سلسلے میں شرعی اور قانونی ضوابط کے نفاذ میں انتہائی باریک بینی سے کام لیتا ہے۔ رابطہ نے گزشتہ دنوں حلال گوشت کے حوالے سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنیوالی کمپنیوں اور مذابح کے اجازت نامے منسوخ کردیئے تھے۔ سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ نے بھی رابطہ اسلامی کی اس حیثیت کی تائید و حمایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی حصص مارکیٹ میں غیر ملکیوں کا حصہ 102ار ریال

شیئر: