ادرک کا رس شہد میں ملا کر کھانے سے نزلہ زکام میں آرام آ جاتا ہے ۔
آواز بیٹھ جائے تو ایک بڑا چمچ شہد دن میں تین مرتبہ کھائیں ۔ افاقہ ہو گا ۔
کام کی زیادتی سے تھکن محسوس ہو تو دو بڑے چمچ شہد ایک گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر پی لیں ۔ تھکن دور ہو جائے گی ۔
دو چمچ شہد گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے قبض دور ہوجاتی ہے ۔
اگر ہاتھ جل جائے تو جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کردیں آرام آ جائے گا ۔
روزانہ پانی میں شہد ملا کر پینے سے جگر اور تلی کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں ۔ گلاب کی خوشبو اعصاب اور پٹھوں پر اچھا اثر ڈالتی ہے ۔
دار چینی کی خوشبو سے انفلوئنزا دور ہو جاتا ہے .
موتیا کی خوشبو نیند آور ہے اور بے خوابی کا مرض رفع کر دیتی ہے .
دھنیے کی خوشبو دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے .
بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے املتاس کے پھول کی خوشبو استعمال کریں .