Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے کیا سنگین غلطی کی،ایاز صادق نے بتاد یا

اسلام آباد... اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر ملاقات کیلئے وقت دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ اس طرح کے انتخابات کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ اختیارات دے کر غلطی کی۔ ایاز صادق سابق وزیراعظم شاہد خاقان اورمریم اورنگزیب کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے الیکشن کمیشن پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ دئیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایاز صادق نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن کو پورے خطے کا سب سے زیادہ اختیار والا ادارہ بنایا جو ہماری سب سے سنگین غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کسی امیدوار کو فارم 45 نہیں دیا گیا اور نہ مطلوبہ حلقے کھولے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران قانون سے ہٹ کر اپنی شرائط پر اور مرضی کے حلقوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کررہے ہیں۔ قانون کے مطابق متعدد حلقوں میں دوبارہ گنتی بنتی ہے جس کی اجازت نہیں دی جارہی۔انہوںنے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ چیف الیکشن کمشنرنے ا سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کی کوئی عزت کی نہ ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے منصب کا کوئی لحاظ رکھا۔ ہمیں ملے بغیر ہی چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی راستے اختیار کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ 
مزید پڑھیں:کس پارٹی نے کتنے ووٹ لئے

شیئر: