Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطاف کو تمام تعمیراتی سامان سے خالی کردیا جائیگا، انتظامیہ

اتوار 29جولائی 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ مطاف کو تمام تعمیراتی سامان سے خالی کردیا جائیگا، حج کے موقع پر ایک گھنٹے میں 107000افراد طواف کرسکیں گے، انتظامیہ
٭ وزیرانصاف نے 3ججوں کو سرزنش کیلئے عدالتی کونسل کے حوالے کردیا، سعودی عرب کے 9شہروں میں وثیقہ نویسی ”کتابات عدل“ کے 9گشتی ادارے قائم کرنے کا فیصلہ
٭ جدہ کے نئے میئر صالح الترکی کی میز پر 10اہم معاملات
٭ 42سعودی کمپنیوں کو 6ماہ کے دوران 38ارب ریال کا منافع ہوا
٭ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے روہنگیا مسلمانوں کو خدمات فراہم کرنے والے جامع مرکز کا افتتاح کردیا
٭ الحدیدہ شہر اور بندرگاہ کی آزادی قریب پہنچ گئی، گورنر الحدیدہ
٭ ریکروٹنگ ایجنسیوں پر گھریلو ملازماﺅں کو جزو قتی نظام کے تحت فراہم کرنے کے حوالے سے پابندیاں عائد کردی گئیں
٭10ماہ کے دوران 1.483ملین غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے
٭ گورنر مدینہ منورہ نے ضیوف الرحمن اور زائرین کو انتہائی معیاری خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دیدی
٭ داخلی عازمین کو حج کرانے والی کمپنیوں نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو 40ملین ریال کا کاروبار مہیا کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: