الاحساء کیلئے اضافی پروازوں کا امکان
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
الاحساء .... 6فضائی کمپنیو ں نے الاحساءکیلئے اضافی پروازیں شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔ الاحساءکے باشندو ںنے شکوہ کیا تھا کہ انکے ایئرپورٹ سے داخلی اور خارجی پروازیں بہت کم ہیں۔ محکمہ شہری ہوابازی نے 6فضائی کمپنیوں کو ہدایت دیدی ہے کہ وہ الاحساء کیلئے زیادہ سے زیادہ پروازیں شروع کرنے کا اہتمام کرے۔ السعودیہ، ناس، نسمہ، سعودی گلف، ادیل اور اسکائی پرائم نے محکمہ کی ہدایت پر کام شروع کردیا ہے جلد ہی اضافی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جائیگا۔