Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا ارشد مدنی جمعیت علمائے ہند کے صدر منتخب

نئی دہلی۔۔۔۔جمعیت علمائے ہندکی صدارت کیلئے ایک مرتبہ پھر تنظیم کے عہدیداروں اور اراکین نے مولانا سید ارشد مدنی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کا صدرمنتخب کیا۔ جمعیت علمائےہند کے مرکزی دفتر میں ہونیوالے مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات اور قانون و انتظام کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ساتھ ہی مختلف ملی و سماجی مسائل پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا ۔اس دوران تنظیم کے موجودہ صدر مولانا ارشد مدنی کو آئندہ مدت کیلئے ایک بار پھر صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مودی، عمران اگر کشمیر کاحل نکال لیں تونوبل انعام کے مستحق ہونگے، فاروق عبداللہ

شیئر: