Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران سے شجاعت کی ملاقات، حکومت سازی کیلئے حمایت

اسلام آباد ...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پیر کو بنی گالہ میں قائد لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اورپرویز الہٰی نے ملاقات کی مرکز اور صوبے میں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ عمران خان نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ تحریک انصاف کی حمایت پر مسلم لیگ ق کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ عمران خان نے پرویز الہی کے دور میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہت کام ہوا ۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے عمران خان کے منشور اور پروگرام سے متفق ہیں۔پنجاب اور مرکزی حکومت کی تشکیل کے دوران تحریک انصاف کی بھرپور معاونت کریں گے۔ انہوں نے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر عمران خان کو مبارکباد بھی دی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی اتحاد کا فارمولا طے بھی پاگیا۔
مزید پڑھیں:گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے پر اتفاق

شیئر: