Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیاروں کے مسافروں کیلئے سامان گم ہونے پر انتہائی معاوضہ 5960 ریال

جدہ...... مسافروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جاری شدہ لائحہ عمل میں واضح کیا گیا ہے کہ طیاروں کے مسافروں کیلئے سامان گم ہونے پر انتہائی معاوضہ 5960ریال مقرر کیا گیا ہے۔ یہ لائحہ عمل محکمہ شہری ہوابازی نے جاری کیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیاں اس کی پابند ہیں۔ فضائی کمپنی کو سامان بروقت وصول نہ ہونے کی تاریخ سے لیکر 30دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا۔لائحہ عمل میں مسافر کو معاوضے کے غیر منصفانہ ہونے کی شکایت درج کرانے کی گنجائش بھی دی گئی ہے۔ اگر مسافر کے سامان میں قیمتی اشیاءہوں اور اس نے طیارے پر سوار ہونے سے قبل انکی بابت فضائی کمپنی کے اہلکاروں کو آگاہ کردیا ہو تو ایسی صورت میں اسے معاوضے پر اعتراض کا حق حاصل ہوگا۔
پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں، رائے دیں
لائحہ عمل کے تحت فضائی کمپنیوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ شکایات کی وصولی اور جواب کا طریقہ کار مسافروں کو مناسب شکل میں بتائے۔ شکایت کنندہ کو شکایت کا نمبر بھی دیا جائے۔ خلاف ورزی کی تاریخ سے 60 روز کے اندرمسافر کو شکایت درج کرانے کا حق حاصل ہوگا۔ ماہر قانون وکیل بندر العمودی نے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ اگر پرواز میں تاخیر یا پرواز منسوخ کرنے کی صورت میں مسافر کو مالی یا معنوی نقصان ہورہا ہو تو ایسی صورت میں اسے فضائی کمپنی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا حق ہوگا۔ مثال کے طور پر پرواز میں تاخیر یا منسوخی پر اگر کوئی مریض مسافرکسی صحت ادارے میں مقررہ وقت نہیں پہنچ پارہا ہو اور اس سے اسکی بیماری بڑھ جانے کا خدشہ ہو یا کوئی شخص ملازمت کیلئے انٹرویو کیلئے سفر کررہا ہو او روہ انٹرویو نہ دے پائے تو ایسی صورت میں فضائی کمپنی کے خلاف مسافر کو عدالت سے رجوع کا حق ہوگا۔
 

شیئر: