چینی حکومت جی پی ایس کے ذریعے حجاج پر نظر رکھے ہوئے ہے
بیجنگ ... چینی حکام نے فریضہ حج کیلئے سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں پر نظر رکھنے کیلئے جی پی ایس موثر کردیا۔ اسپینی خبررساں ادارے ایوی نے یہ اطلاع اپنی تازہ ترین رپورٹ میںدی ہے۔ ادارے نے واضح کیا کہ حکومت چین نے 3300عازمین ارض مقدس بھیجے ہیں اور وہ انہیں زیادہ امن و امان کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ان کے آرام و راحت کا خیال رکھنے کیلئے جی پی ایس سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ حکومت چین نے ہر عازم حج کو ایک آلہ فراہم کیا ہے جس میں ایمرجنسی بٹن ہے ۔ اسے دبا کر چینی حاجی سرکاری عہدیدار کو درپیش خطرات سے آگاہ کرسکتا ہے۔ چین میں 20ملین مسلمان آباد ہیں۔