ایس ٹی سی نے ٹی وی چینلز کا افتتاح کردیا
دمام۔۔۔۔ایس ٹی سی نے پیشہ ور کھلاڑیوں کے فٹبال میچ دکھانے ، مختلف کپ مقابلے اور سعودی قومی ٹیم کے تمام میچ پیش کرنے کیلئے ٹی وی چینلز کا افتتاح کردیا۔ اسے ’’دوری پلس‘‘کا نام دیا گیا ہے۔ ٹی وی چینلز سے تمام میچ دیکھے جاسکیں گے۔ ان میں مفت بھی ہونگے اور پری پیڈ بھی۔ یہ سلسلہ پہلی بار شروع کیا گیا ہے۔ ایس ٹی سی نے واضح کیاہے کہ وہ معاہدے پر دستخط کے بعد دوری پلس ایپلیکیشن کے ذریعے چینلز کی باقاعدہ نشریات کا آغاز کریگی۔