Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی سرکس ”وانکا“ میں ریاض کے شائقین کی دلچسپی

ریاض ...... بین الاقوامی سرکس” وانکا“ ریاض شہر کے 11بڑے تجارتی مراکز میں یکے بعددیگرے پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان دنوں غرناطہ مول سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکی خاندانوں کی توجہات کا محور بن گیا ہے جہاں روزانہ ڈیڑھ گھنٹے تک سرکس دکھایا جارہا ہے۔ 11اگست تک سلسلہ جاری رہیگا۔ اسپین اور افریقہ کی 2ٹیمیں شائقین کا دل جیتے ہوئے ہیں۔ ریاض سمر فیسٹیول میں 200سے زیادہ تفریحاتی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔ کھیلوں کے پروگرام بھی شامل ہیں۔ یہاں قصہ گو جسے مقامی لوگ ”الحکواتی“ کہتے ہیں نوجوانوں خصوصاً بچوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن میلے کی سرپرستی کررہے ہیں۔ ریاض ایوان صنعت و تجارت نے اس کا انتظام کیا ہے۔

شیئر: