Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طارق مشخص سے زاہد علی کی ملاقات

جدہ....مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن (سابق) کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر سید زاہد علی نے اردونیوز جدہ کے آفس کا دورہ کیا اور ایڈیٹر انچیف اردونیوز و ملیالم نیوز طارق مشخص سے ملاقات کی۔ استاد طارق جو ایم سی اے کے سرپرست بھی ہیں سے ملاقات کرتے ہوئے ایم سی اے اور ایم سی ایل کے انضمام سے متعلق اسناد پیش کیں۔ ملاقات میں طارق مشخص نے دونوں تنظیموں کے الحاق کو مستحسن قدم قرار دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا بھی اظہار کیا۔ واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں دونوں تنظیموں کے انضمام کو سعودی کرکٹ سینٹر نے بھی منظوری دی ہے۔ تنظیم کا نیا نام مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن ہے جس میں ٹیموں کی تعداد 30سے زیادہ ہوگئی ۔
 
 

شیئر: