انتخابی مہم پر کس کا کتنا خرچہ
اسلام آباد.. الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کامیاب امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔ لاہور کے حلقہ این اے 131 سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرا دی جس کے مطابق انہوں نے حلقے میں انتخابی مہم پر 9 لاکھ 97 ہزار 925 روپے خرچ کئے ۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں انتخابی مہم پر 38 لاکھ 11 ہزار750 روپے خرچ کئے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لاہور کے حلقہ این اے 132 میں 19 لاکھ 34 ہزار 447 روپے خرچ کئے ۔شہبازشریف نے گاڑیوں میں ایندھن کی مد میں 6 لاکھ جب کہ اشتہاری مہم پر11 لاکھ روپے کے اخرجات ظاہر کئے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے حلقہ این اے 200 میں 33 لاکھ 36 ہزار 106 روپے خرچ کئے۔۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور کے حلقہ این اے 124 میں 18 لاکھ 50 ہزار 625 روپے کے ا خراجات کئے ۔