ذیابیطس کے مریض عازمین کیا کریں؟
مدینہ منورہ .... ذیابیطس کے مریض بچوں کے ماہر ڈاکٹر بادی العنزی نے ذیابیطس کے مریض عازمین کو اہم مشورے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا جو مریض بھی حج کا ارادہ کرے پہلے وہ اپنے معالج ڈاکٹر سے رجوع کرے۔ وہ اپنے ہمراہ اہم دوائیں رکھے۔ ذیابیطس چیک کرنے والا آلہ اور ہیلتھ فائل ہمراہ رکھے۔ذیابیطس کی مقدار کم کرنے والا انجکشن بھی لینے کا اہتمام کرے۔ ذیابیطس کی مقدار گھٹنے کی حالت میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے مٹھائی وغیرہ بھی ہمراہ رکھی جائے۔ کھانے پینے کی ہلکی پھلکی چیزیں بھی محفوظ رکھے۔ کپڑے کاٹن کے ہوں۔ ہلکے ہوں، جوتے آرام دہ ہوں۔ کریم بھی ہو۔اینٹی بائیوٹک اور سکون بخش دوائیں بھی رکھی جائیں۔ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے گریز کرے۔