ویمنز ہاکی ورلڈ کپ: دفاعی چیمپیئن ہالینڈ اور آئرلینڈ فائنل میں
لندن:دفاعی چیمپیئن ہالینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنزورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنلز میں ہالینڈ نے آسٹریلیا اور آئرلینڈ نے اسپین کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ دونوں سیمی فائنلز کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا ۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آئرلینڈ ویمنز نے ا سپین ویمنز کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر2-3 گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا تھا تاہم پنالٹیز پر آئرلینڈ نے ا سپین کو 2-3گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی چیمپیئن ہالینڈ ویمنز نے آسٹریلیا ویمنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر1-3 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا تاہم پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر ہالینڈ نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔