جدہ: کلورین گیس سونگھنے پر 11افراد متاثر
جدہ... کلورین گیس سونگھنے پر 11افراد کو سانس کا عارضہ لاحق ہوگیا۔ ان میں سے 3کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا جبکہ 8کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی سمیت 4ممالک کے 11افراد جنوبی جدہ کی ورکشاپ میں موجود ایک سیلنڈر سے رسنے والی کلورین گیس سونگھنے پر متاثر ہوگئے تھے۔ ان میں سے 8 کا علاج موقع پر کردیا گیاتھا جبکہ ہلال احمر نے باقی تین کو حتمی علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا۔ ماہرین نے گیس رسنے کے اسباب دریافت کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔