Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش میں 2 نئے سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری

بھوپال- - -  - - مدھیہ پردیش میں2نئے میڈیکل کالج کا قیام عمل میں آئے گا۔سرکاری اطلاع کے مطابق ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں ہونیوالی کابینہ کونسل کی میٹنگ میں سیونی اور چھترپور میں نئے سرکاری میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری دی گئی۔کونسل نے تعلیمی سال 19۔2018 سے تعلیم کے شعبے کے ایک ہی احاطے میں چلنے والے 45 ہزار 384 اسکولوں کو یکجا کرکے 20 ہزار 656 اسکول کے طور پر چلانے کی منظوری بھی دی ۔ اس فیصلے سے ریاست میں اسکولی تعلیم کے شعبے کے تحت ایک ہی کمپلکس میں چلنے والے مختلف اسکولوں کو یکجا کرتے ہوئے ایک اسکول کے طور پر چلایا جائے گا۔کونسل نے صنعتی ترقی کی پالیسی 2014 اورمدھیہ پردیش اسٹیٹ لینڈ اینڈ بلڈنگ مینجمنٹ ضابطہ 2015 میں ترمیم سے متعلق تجویز کی منظوری دی ہے۔ ترمیم کے مطابق بند یونٹوں کے مینجمنٹ میں تبدیلی کے بعد انہیں دوبارہ چلانے کے لئے خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صنعتی ترقی کی پالیسی 2014 کے تحت غیر ضروری صنعت کی فہرست کا تجزیہ کرکے ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔ مدھیہ پردیش اسٹیٹ لینڈس اینڈ بلڈنگ مینجمنٹ ضابطہ 2015 کے تحت پٹے کی معیاد میں اضافے کے قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔انڈسٹری پروموشن پالیسی کے تحت نجی شعبے میں معذوروں کو روزگار دینے پر مالی مدد کا التزام اور سیاحتی پروجیکٹوں کو صنعت جیسے فوائد دینے پر مالی امداد کا متبادل شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -اندرا گاندھی کےپرسنل سیکریٹری آر کے دھون چل بسے

شیئر: