Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6ماہ کے دوران 512ہزار غیر ملکی ملازم نجی اداروں سے نکل گئے

ریاض .... سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ سال رواں 2018ءکے ابتدائی 6ماہ کے دوران 5لاکھ12ہزار غیر ملکی نجی اداروں سے رخصت ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دوسری سہ ماہی میں 3لاکھ 13ہزار غیر ملکی ملازم نجی اداروںسے فارغ کئے گئے جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران 199.5ہزار غیر ملکی ملازمین کو رخصت کیا گیا تھا۔ 2017ءکے دوران 5لاکھ86ہزار غیر ملکیوں کو فارغ کیاگیا۔ اس طرح ڈیڑھ برس کے دوران نجی اداروںسے فارغ کئے جانے والے غیر ملکی ملازمین کی تعداد 11لاکھ تک پہنچ گئی۔جنرل کارپوریشن نے سعودی ملازمین سے متعلق اعدادوشمار دیتے ہوئے بتایا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر سوشل انشورنس میں شامل سعودی ملازمین کی تعداد 1.733.560تک آگئی جبکہ 2017ءکے آخر میں انکی تعداد 1.779.460تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی 6ماہ کے دوران سوشل انشورنس میں شریک سعودیوں کی تعداد میں 45.9ہزار کی کمی واقع ہوئی جبکہ ڈیڑھ برس کے دوران نجی اداروں نے 58.4 ہزار سعودیوں کو روزگار فراہم کیا۔ 2016ءکی آخری سہ ماہی میں انکی تعداد 1.675.172 تھی۔2018ءکی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر انکی تعداد 1.395.560ہوگئی۔ نجی اداروں سے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران غیر ملکی ملازمین کو فارغ کرنے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
 

شیئر: