ڈی ایم کے کے لاکھوں حامی چنئی کے میرین بیچ کے انامیموریل کے قریب جمع ہوگئے
چنئی۔۔۔۔مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد کروناندھی کی میرین بیچ پر تدفین کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایم کے کے لاکھوں حامی چنئی میں میرین بیچ کے انامیموریل کے قریب جمع ہوگئے ۔ ڈی ایم کے کارکنوں نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے ڈی ایم کے کی جیت قرار دیا۔ اپنے محبوب رہنما کی آخری رسومات کیلئےلاکھوں کا مجمع اکٹھا ہوگیا۔ریاست میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔کروناندھی تامل ناڈو کی سیاست کی ایک قد آور شخصیت اور عوامی رہنما تھے۔