Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال 1300افراد شاہ سلمان کی ضیافت میں حج کریں گے

ریاض ... امسال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں 1300شخصیات فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گی۔ انکا تعلق دنیا کے مختلف براعظموں سے ہے۔ وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی میزبانی کے فرائض انجام دے گی۔ شاہ سلمان نے خادم حرمین شریفین کے حج پروگرام کے لئے مہمانوں کی منظوری جاری کردی۔ یہ بات وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بدھ کو بتاتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان اسلام ، اس کے پیرو کاروں اور مقامات مقدسہ کی خدمت سے متعلق مملکت کے تاریخی کردار کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر سال دنیائے اسلام کی نمایاں شخصیات کو اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی کا موقع دیتے ہیں۔ شاہ سلمان کا حج پروگرام اسلامی اخوت کے رشتوں کو راسخ کرنے کا عملی طریقہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مہمانوں کا تعلق ایشیا، افریقہ اور یورپ کے براعظموں کے 90ممالک سے ہے۔اب تک اس پروگرام سے 43547ہزار افراد فیضیاب ہوچکے ہیں۔ اسکا سلسلہ 1417ھ میں شروع کیاگیا تھا۔

شیئر: