Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ایپلی کیشن پر مشتمل حج اسمارٹ ایپلی کیشن

جدہ ... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ’حج ذکی“ اسمارٹ حج ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔ وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اسے تیار کیا ہے۔ اسکا مقصد عازمین حج کو حج مناسک کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ انٹرکشن ایپلی کیشن کا مجموعہ ہے۔ اس میں ححج مناسک ادا کرنے کی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مشاعر مقدسہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا طریقہ کار متعین کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاجی معتمر اور زائر کیلئے سرکاری اہم ایپلی کیشنز جمع کردی گئی ہیں۔ تکنیکی رہنمائی مہیا کی گئی ہے۔ ہیلتھ ایپلی کیشن فراہم کی گئی ہے۔ خیموں کی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پانی کے مراکز، سم فروخت کرنے والے مراکز، ڈاکخانوں کی جگہوں کو متعین کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: