Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں پر عائد فیس کا فیصلہ واپس لینے کا ارادہ نہیں، وزارت محنت

ریاض: وزارت محنت وسماجی فروغ نے کہا ہے کہ غیرملکیوں پر عائد فیس واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا نہ اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔ سوشل میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وزارت محنت نے ایوان شاہی سے غیر ملکیوں پر عائد فیس کا فیصلہ واپس کی درخوست کی ہے۔ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں۔ یہ بات وزیر محنت نے ٹھیکیداروں کی قومی کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں پر عائد فیس کا فیصلہ ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں گئی نہ اسے واپس لینے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ 
 

شیئر: