Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں ہندوستانی حجن کے یہاں بچی کی ولادت

ریاض.... ایک ہندوستانی حجن کے یہاں مکہ میں میٹرنٹی اینڈ چائلڈ اسپتال میں بچی کی ولادت ہوئی۔ اس سال کسی حجن کے یہاں بچی کی ولادت کا پہلا واقعہ ہے۔21سالہ شاہین قربان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں فریضہ حج ادا کرنے مکہ آئی ہوں اور میرے یہاں بچی کی ولادت ہوئی۔ میں مکہ میں صحت کے حکام او راسپتال کی انتظامیہ کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اتنی زیادہ نگہداشت کی۔مکہ میں میٹرنٹی اینڈ چائلڈ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انس سدایو نے کہا کہ پچھلے سال حج کے دوران 9مختلف ممالک کی حجنوں کے یہاں بچو ںکی ولادت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال ہر طرح کے سازو سامان سے لیس ہے اور اس نے اللہ کے مہمانوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی ۔ یہ اسپتال حاجیوں ، شہریوں اور یہاں آنے والوں کو انتہائی اعلی اور معیاری صحت خدمات فراہم کرتا ہے۔
 

شیئر: