Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی لائبریری میں سی ڈیز کی تقسیم

مدینہ منورہ.... مسجد نبوی شریف کی لائبریری عازمین حج کو مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجموں اور صحیح احادیث کے مجموعوں کی سی ڈیز مفت تقسیم کررہی ہے۔ لائبریری کے انچارج شیخ عبداللہ العوفی نے بتایا کہ غیرعربوں کو بہت ساری کتابیں ڈاﺅن لوڈ کرنے کا موقع بھی دیا جارہا ہے۔ زائرین لائبریری پہنچ کر بارکوڈ استعمال کرکے ترجمے کی کتابیں حاصل کررہے ہیں۔

شیئر: