Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات:پنچ محل میں کار نالے میں گرگئی،7بچے ہلاک

پنچ محل۔۔۔۔گجرات کے ضلع پنچ محل میں اتوار کو بچوں سے بھری کار نالے میں گرگئی ۔ اس حادثے میں 7بچے ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔پولیس انسپکٹر اے بی دیودھا نے بتایا کہ تیز رفتارکار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کنارے پانی سے لبریز نالے میں گر گئی۔امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران 7بچے دم توڑ گئے جبکہ 3کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مرنیوالے تمام بچے ایک ہی خاندان کے تھے ۔  اپنے رشتے دار کے گھر سے واپس آرہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سیلاب میں خراب ہونیوالے پاسپورٹ مفت تبدیل کئے جائینگے، سشما

شیئر: