Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ہولناک حادثہ، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

جدہ: جدہ میں 3بچوں کو عمارت کی ساتویں منزل سے پھینکنے کے ہولناک حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ حی المروہ میں پیش آیا ۔ پھینکے جانے والے بچوں کی عمریں 10سال سے کم ہیں اور وہ 3لڑکیاں ہیں جن میں سے دو موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری بچی جس کی عمر8سال ہے مقامی اسپتال کی آئی سی یو میں انتہائی نازک حالت میں ہے۔ لڑکیوں کی پھینکنے والی ان کی ماں ہے جس کی عمر 30سال ہے۔ توقع ہے کہ جدہ پولیس تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گی۔ 
مزید پڑھیں:جدہ میں ہولناک واقعہ، خاتون نے 3 بچوں کو ساتویں منزل سے پھینک دیا
 

شیئر: